کوئی ایسی کتاب بزبان اردو جس میں مدرسہ چلانے کے شرعی اصول وضوابط تفصیل کے ساتھ درج ہوں،یعنی مدرسہ کو شریعت کے مطابق کیسے چلایا جائے؟تعمیرات وانعامات سے لے کر تعزیرات تک سب کچھ وضاحت اور تفصیل سے موجود ہو،جس طرح آج کل روزہ،زکاۃ اورقربانی وغیرہ کے مسائل یکجا کتابی صورت میں ملتے ہیں اور مسئلہ پانے کی کافی سہولت ہوتی ہے،کئی سالوں سے مختلف دارالافتاؤں اور اہلِ علم سے رابطے کررہا ہوں، لیکن کہیں سے جواب ابھی تک موصول نہیں ہواہے۔
اس موضوع پر کوئی مفصل کتاب ہماری نظر میں نہیں ،البتہ تحفۃ المدارس جس میں حکیم الامت رحمہ اللہ کے ملفوظات جمع کیے گیے ہیں، اس کا مطالعہ فرمائیں اس موضوع پر مذکورہ کتاب میں کافی راہ نمائی موجود ہے۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143905200023
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن