بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ماہ واری کے ایام میں بیوی سے ہم بستری کرنا


سوال

بیوی اگر شرعی عذر میں ہو تو شوہر اگر صحبت کرنا چاہتا ہے اور باہر فارغ ہوجائے تو کیا جائز  ہے؟

جواب

ماہ واری کے دنوں میں بیوی کی ناف سے لے کر گھٹنوں تک بغیر کپڑے کے استمتاع کرنا (فائدہ اٹھانا) شرعاً ممنوع ہے ، مذکورہ حصہ کے علاوہ بقیہ بدن سے  بلاحائل اور مذکورہ حصے میں کپڑوں کے اوپر سے دخول کے بغیر فائدہ اٹھانا شوہر کے لیے جائز ہے، ان ایام میں صحبت کرنا (یعنی جماع) بنصِ قرآنی حرام ہے، البتہ تسکینِ شہوت کے لیے بیوی کے بقیہ بدن سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004200245

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں