بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

مالی پریشانی کا علاج


سوال

میرے میاں کی مالی حالت اچھی نہیں، بچے تین سال سے اسکول نہیں جا رہے، بھائی بہن کچھ پیسے دیں تو مشین چل جاتی ہے، میرے شوہر اپنی والدہ کو کئی مرتبہ گھر بیچنے کا کہہ چکے ہیں، لیکن وہ نہیں مانتیں، ایک دن وہ گھر آئے تو میں نے ان سے پوچھا کہ آپ کام پر گئے تھے تو انہوں نے کہا: ہاں، میں نے کہا کہ آپ اللہ تعالی کا وعدہ کرکے بتائیں کہ آپ کام پر گئے تھے؟ وہ غصہ ہوگئے اور کہنے لگے: تمہیں یہ حق نہیں کہ تم مجھ سے ہر بات پر وعدہ لو۔   جاکر فتوی لے لو۔ایک تو شوہر کی جاب نہیں اور اس پر ان کی سستی،  کیا میرا ان سے وعدہ لے کر یہ پوچھنا غلط ہے؟

 

 

 

جواب

آپ کے شوہر مالی حالات صحیح نہ ہونے کی وجہ سے پریشان ہیں، اس مشکل گھڑی میں آپ کو ان کا ساتھ دینا چاہیے؛ لہٰذا ان سے ایسے سوال نہ کریں جس سے ان کو مزید تکلیف ہو۔ اور اللہ تعالی سے دعا کرتی رہیں کہ اللہ تعالی ان مسائل سے آپ سب کو چھٹکارا دے دے،  نیز درج ذیل اعمال کا اہتمام کریں:

1- آپ اور آپ کے شوہر پنج وقتہ نمازوں کی پابندی کریں اور ہرنماز کے بعد گیارہ گیارہ مرتبہ اول آخر درود شریف پڑھ کر گیارہ دفعہ روزانہ یہ دعا پڑھیں۔

"اَللّٰهُمَّ اكْفِنِيْ بِحَلَالِكَ عَنْ حَرَامِكَ وَأَغْنِنِيْ بِفَضْلِكَ عَمَّنْ سِوَاكَ".

2- فجر کی نماز کے بعد اپنی جگہ پر بیٹھے بیٹھے طلوعِ  آفتاب سے قبل ستر (70)مرتبہ سورۃ الشوری کی آیت نمبر   ۱۹ : ﴿اَللّٰهُ لَطِیْفٌ بِعِبَادِهٖ یَرْزُقُ مَنْ یَّشَآءُ وَهُوَ الْقَوِيُّ الْعَزِیْزَ﴾ کا ورد کریں اور پھر اشراق پڑھ کر اپنے مقصد کے لیے دعا کریں۔

3- کثرت سے استغفار پڑھیں۔

4- فجر اور مغرب کے بعد ایک ایک مرتبہ سورہ واقعہ اور سورہ طارق پڑھیں۔  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008200574

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں