مسجد میں اگر کوئی نو وارد آکر بغیر مائیک کے اذان دے دےتو دوبارہ مائیک پر اذان دی جاسکتی ہے یا نہیں ؟
بغیر مائیک کے دی گئی اذان کی آواز اگر مسجد کی قریبی آبادی کے لوگوں تک نہ پہنچی ہو تو مائیک پر دوبارہ اذان دی جاسکتی ہے:
(1)کما في البحر الرائق : ’’لأن تکراره مشروع کما في أذان الجمعة؛ لأنه إعلام الغائبین؛ فتکریره مفید؛ لاحتمال عدم سماع البعض‘‘. (کتاب الصلاۃ، باب الاذان 1/458 ط: رشیدیہ)
(2) فتاوی محمودیہ ج5 ص 450 فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144003200189
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن