بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

لیٹ کر تلاوت قرآن مجید کرنا


سوال

میں رات کو ننگے بدن صرف شلوار پہن کر سوتا ہوں لیکن وضو کر کے۔ لیٹ کر میں قرآن شریف کی بڑی سورتیں جو مجھ کو آدھی آدھی یاد ہیں یا پوری یاد ہیں وہ تلاوت کرتا ہوں ثواب کی نیت سے اور یاد رکھنے کی نیت سے۔ کیا میرے اس عمل میں کوئی قباحت تو نہیں؟

جواب

قرآنِ مجید کی تلاوت کے آداب میں سے ہے کہ با وضو ہو کر پاک جگہ پر بیٹھ کر تلاوت کی جائے، بغیر کسی مجبوری کے لیٹ تلاوت کرنا خلافِ ادب ہے؛ لہذا سائل کو چاہیے کہ خوب اہتمام کے ساتھ تلاوتِ کلامِ مجید  کی عادت بنائے ۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909200157

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں