لڑکوں کے لیے روزے فرض ہونے کی صحیح عمر کیا ہے؟
روزہ بالغ پر فرض ہوتا ہے ، اگر پندرہ سال کی عمر سے پہلے ہی بلوغت کی علامات ( مثلاً: احتلام وغیرہ) میں سے کوئی علامت ظاہر ہوجائے تو اسی وقت سے روزہ فرض ہو جائے گا ، لیکن اگر کوئی علامت ظاہر نہ ہو تو لڑکا اور لڑکی دونوں قمری حساب سے پندرہ سال کی عمر پوری ہونے پر بالغ سمجھے جائیں گے اور جس دن سولہواں سال شروع ہوگا اس دن سے ان پر نماز روزہ وغیرہ فرض ہوگا۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143908200979
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن