بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مرد کے لیے کاندھوں تک بال رکھنے کا حکم


سوال

کیا مردوں کا کاندھوں  تک بال رکھنا سنت  کے مطابق ہے ؟ بعض لوگ بالوں کو سمیٹ کر پشت پر پونی بنا لیتے ہیں، کیا یہ درست ہے؟

جواب

مردوں کے لیے بال رکھنے کے مسنون تین طریقے ہیں:

 1.کانوں کی لو تک۔  2. کانوں کی لو اور کاندھوں  کے درمیان تک۔  3.کاندھوں تک ۔

لہذا اگر کوئی شخص بال بڑھائے تو اسے ان تین طریقوں میں سے کسی طریقہ کے مطابق بال رکھ لینے کی اجازت ہے۔ تاہم پورے سر کے بال برابر رکھنا ضروری ہے، بعض حصے کے بال بڑے رکھنا اور بعض کے چھوٹے کرلینا درست نہیں ہے۔

لیکن مرد کے لیے اس طرح بال بڑھانا کہ عورتوں سے مشابہت ہوجائے، نیزلڑکیوں کے مشابہ بالوں کی پونی بنانا بھی جائز نہیں۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144010200309

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں