کیا قصائی کی گائے میں عقیقے کے حصے شامل کیے جا سکتے ہیں؟
عقیقہ عبادت ہے؛ لہذا عقیقہ کے لیے جو جانور ہو اس پورے جانور کا عبادت ہی کے لیے خاص ہونا ضروری ہے، قصائی جس گائے کو فروخت کرنے کے لیے ذبح کرے اس میں عقیقہ کے حصے شامل نہیں کیے جاسکتے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143904200058
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن