بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

قریبی نالے کی وجہ سے پانی میں بو آجائے تو اس کے استعمال کا حکم


سوال

 اگر کسی کے گھر میں واٹر بورڈ سے ایسا پانی آتا ہوجس میں بو محسوس ہو تو کیا کرے؟ گھر کے قریب نالہ ہے، غالب خیال یہ ہے کہ شاید نالے کی وجہ سے بو آتی ہو؟ اور اس پانی سے پڑھی گئیں نمازوں کا کیا حکم ہے؟ نیز یہ بھی یاد نہیں کب سے ایسا ہے؟  

جواب

اگر پانی میں نجاست ملنے کا یقین نہیں ہے، صرف ہلکی بو ہے جو نالہ کے قریب ہونے کی وجہ سے ہے تو اس وجہ سے پانی کو ناپاک نہیں کہاجائے گا، اس پانی سے وضو کرکے جو نمازیں اداکی گئی ہیں وہ ادا ہوگئی ہیں، اعادے کی ضرورت نہیں ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144001200692

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں