بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

قرآن مجید کی تلاوت کا وقت


سوال

سورہ رحمٰن  کی تلاوت کا ایسا وقت بتادیں جو  بہت مفید اور افضل ہو، کیا عشاء کے بعد نہیں پڑھنی چاہیے؟

جواب

قرآنِ مجیدکی تلاوت کے لیے کوئی وقت مخصوص نہیں ہے، جس وقت بھی سہولت ہو تلاوت کی جاسکتی ہے،اور جتنی زیادہ تلاوت ہوسکے اتنا ہی خیر وبرکت کا ذریعہ اور اجروثواب کا باعث ہے، نیز  عشاء کے بعد سورۃ الرحمٰن کی تلاوت کی ممانعت نہیں ہے، بلکہ سونے سے پہلے قرآن مجید کی (مطلقاً) تلاوت کی تو فضیلت بھی وارد ہوئی ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004200530

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں