بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

فوٹوگرافر کی پوسٹ پر ملازمت


سوال

میں ایک ادارے میں سرکاری طور پر فوٹوگرافر کی پوسٹ پر بھرتی ہوا ہوں. مختلف ممالک کے وفود سے اور ادارہ ہذا کی میٹنگز وغیرہ کی فوٹوگرافی کرتا ہوں. کبھی کبھار فیمیلی کی بھی کوریج کرنی پڑتی ہے. براہِ کرم مجھے بتائیے کہ یہ تنخواہ میرے لیے حلال ہے یا حرام؟

جواب

فوٹو گرافی کا پیشہ اختیار  کرنا جائز نہیں ہے، اس کی آمدن بھی حلال نہیں ہے؛ کیوں کہ اسلام میں جان دار کی تصویر کی سخت ممانعت ہے؛  لہذا آپ کوئی دوسری ملازمت اختیار کرلیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012200584

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں