بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

فوت شدہ اشخاص کی روحوں کا جمعرات کو گھر آنا


سوال

کیا فوت شدہ شخص کی روح جمعرات کو پنے گھر کاچکر لگا تی ہے؟

جواب

جمعرات کی شب یا دن کو روحوں کا اپنے گھر آنا یا چکر لگانا بے اصل اور من گھڑت عقیدہ ہے، کسی بھی صحیح حدیث سے ثابت نہیں ہے، اور نہ ہی اس پر کوئی شرعی دلیل موجود ہے، نیز  مذکورہ عقیدہ کا بطلان عقل سے بھی سمجھ میں آتا ہے؛ کیوں کہ  میت اگر جہنمی ہے اور عذاب میں گرفتار ہے، تو اس کی روح کا عذاب سے چھوٹ کر آنا کیوں کر ممکن ہے؟ اور فرشتے اس کو کیوں چھوڑسکتے ہیں؟ اور اگروہ جنتی ہے تو دنیا کی فانی و مادی چیزوں کی تلاش میں وہ کیوں آئے گی؟ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008200643

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں