بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

غیر مسلم ملک کی نیشنلٹی حاصل کرنے کا حکم


سوال

میرے پاس کینیڈا کی نیشنیلٹی ہے، اور مجھے کسی نے بتایا کہ ایسے ملکوں کا پاسپورٹ رکھناجائز نہیں ہے؟  کیوں کہ ان ملکوں کے قانون میں زنا اور لواطت وغیرہ جائز ہے. تو کیا ایسے ملک کی نیشنیلٹی اور پاسپورٹ استعمال کرسکتے ہیں یا گناہ ہے؟

جواب

مسلمانوں کے ملک میں روز گار کے مواقع موجود ہوتے ہوئے غیر مسلم ملک میں صرف معاش کے لیے جانا اسلام میں پسندیدہ نہیں ہے، البتہ اگر دارالاسلام میں مواقع نہ ہوں اور غیر مسلم ملک میں جاکر ایمان، دینی احکام اور اسلامی تہذیب وآداب کی حفاظت کے ساتھ کمانا ممکن ہو تو اس کی اجازت ہوگی۔ اور جس صورت میں مردوں کے لیے وہاں جاکر رہنا جائز ہو تو خواتین چوں کہ  مردوں کی تابع ہوتی ہیں؛  لہٰذا ان کے لیے غیر مسلم ملک کا پاسپورٹ استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144001200482

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں