بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

غیر مسلم ملک میں بےروزگاری ظاہر کرنا


سوال

یونان کے قانون کے مطابق جس کے پاس کام کیا جائے وہ حکومت کو ٹیکس دیتا ہے، اب ہمارے ساتھی کام بھی کرتے ہیں اور اپنے آپ کو حکومت کے حساب میں بےروزگار ظاہر کرتے ہیں، اور ان سے ہرماہ بےروزگاری  الاؤنس بھی لیتے ہیں تو کیا ایسا کرنا جائز ہے؟

جواب

برسرِ روز گار ہوتے ہوئے خود کو بے روزگار ظاہر کرنا جھوٹ اور دھوکا ہے، جو گناہ ہے۔ نیز اس صورت میں بے روزگاری الاؤنس لینا بھی جائز نہیں ہے۔

"عن عبد اللّٰه بن عمرو رضي اللّٰه عنه قال: قال رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیه وسلم: أربع من کن فیه کان منافقًا خالصًا، ومن کانت فیه خَلَّة منهن کانت فیه خلة من نفاقٍ حتی یدعها: إذا حدث کذب، وإذا عاهد غدر، وإذا وعد أخلف، وإذا خاصم فجر". (صحیح مسلم، کتاب الإیمان / باب بیان خصال المنافق ۱؍۵۶ رقم: ۱۰۶-۵۸ بیت الأفکار الدولیة، صحیح البخاري ۱؍۱۰ رقم: ۳۴)فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004200275

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں