بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عورت کا اپنے شوہر کے لیے ویکس کرانا


سوال

 کیا عورتیں اپنے شوہر کے لیے wax کروا سکتی ہیں?

جواب

مسلمان عورت کے لیے دوسری مسلمان عورت کے سامنے ناف سے لے کر گھٹنوں سمیت حصہ چھپانا فرض ہے، شرعی عذر کے بغیر ان اعضاء میں سے کوئی عضو دوسری عورت کے سامنے کھولنا یا کسی عورت کا دوسری عورت کے ان اعضاء کو چھونا جائز نہیں ہے۔ لہٰذا ستر والے مقام کا ویکس کرانا کسی دوسری عورت سے جائز نہیں ہے، خود کرسکتی ہے۔ 

ستر کے علاوہ  مقام کا دوسری عورت سےبھی  ویکس کروانا جائز  ہے ،جب کہ غیر محارم کے سامنے زینت کا اظہار مقصود نہ ہو۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012200732

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں