جو زائرین عمرہ سال میں دوسری مرتبہ ادا کرنے کے لیے جاتے ہیں ان سے دوہزار ریال لیا جاتا ہے جس کی ادائیگی کے لیے میں نے ایک شخص کو ادھارقم دے دیہے ۔
لہذا کیا اس کام کے لیے یہ رقم دینا جائز ہے کہ نہیں ؟ وضاحت فرمادیں ۔
سال میں دوسری مرتبہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی حکومت کا دو ہزار ریال لینا توجائزنہیں، البتہ عمرہ کرنے والے شخص کا یہ رقم بامر مجبوری ادا کرنا جائز ہے ۔اور آپ کا اس کی معاونت کرتے ہوئے اسے قرض دینا بھی جائز ہے ۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144004201248
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن