بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

عمرہ پر جاتے ہوئے دو ہزار ریال کی فیس (جرمانہ) سے بچنے کے لیے نیا پاسپورٹ بنوانے کا حکم


سوال

کیافرماتے ہیں علماءِ کرام اس بارے میں کہ سال میں دوسری دفعہ عمرہ پر جانے کی صورت میں 2000 ریال کی فیس سے بچنے کے لیے نیا پاسپورٹ بنوایا جا سکتا ہے؟

جواب

دوسال میں دوسری مرتبہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی حکومت  کا دو ہزار ریال لینا جائزنہیں، لہذا اگر کسی جائز ذریعہ سے اس جرمانے سے بچنا ممکن ہو تو اس ذریعہ کو اختیار کرنا جائز ہے، نیا پاسپورٹ بنانے کے لیے اگر جھوٹ یا کوئی اور ناجائز کام کرنے کی  نوبت نہیں آتی تو بنا سکتے ہیں۔فقط واللہ اعلم

تفصیل کے لیے درج ذیل لنک ملاحظہ کیجیے:

http://www.banuri.edu.pk/readquestion/%D8%B9%D9%85%D8%B1%DB%81-%D8%B2%D8%A7%D8%A6%D8%B1%DB%8C%D9%86-%D9%BE%D8%B1-%D8%AF%D9%88-%DB%81%D8%B2%D8%A7%D8%B1-%D8%B1%DB%8C%D8%A7%D9%84-%D8%AC%D8%B1%D9%85%D8%A7%D9%86%DB%81-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%A7%D8%B3-%D8%B3%DB%92-%D8%A8%DA%86%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%AD%DB%8C%D9%84%DB%81-%DA%A9%D8%B1%D9%86%D8%A7-1/01-03-2019


فتوی نمبر : 144008200998

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں