کیا عقیقہ کی نیت سے بکروں کی قربانی کر کے اس کا گوشت کسی شادی یا نکاح کی تقریب میں استعمال کیاجا سکتا ہے؟
’’عقیقہ‘‘ کی نیت سے ذبح کیے گئے جانور کا گوشت کسی بھی دعوت کی تقریب میں استعمال کرنا جائز ہے۔ البتہ بہتر یہ ہے کہ قربانی کے جانور کی طرح عقیقہ کے جانور کے گوشت کے بھی تین حصہ کیے جائیں،ایک حصہ غرباء کے لیے ، ایک رشتہ داروں کے لیے اور ایک حصہ اپنے گھر میں استعمال کے لیے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144010200452
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن