بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عفاف نام رکھنا


سوال

"عفاف"  نام رکھنا کیسا ہے؟ اور اس کا معنی کیا ہے؟ اس کے ساتھ "نور " یا کسی اور نام مثلاً "امل"  وغیر ملانا کیسا ہے؟ کیا عفاف نور،عفاف فاطمہ،عفاف امل نام رکھ سکتے ہیں؟

جواب

"عفاف"  کے معنی پاک دامن  کے ہیں۔لڑکی کے لیے یہ نام درست ہے۔  نام تجویز کرنے اور  اس کے ساتھ مذکورہ بالا لاحقہ لگانے میں کوئی حرج نہیں ہے ۔

البتہ عربی زبان کے قواعد کے اعتبار سے لڑکی کے لیے اسی کا ہم معنی صیغہ "عفیفہ" (ع پر زبر، پہلے فا کے نیچے زیر، ی ساکن اور دوسرے فا پر زبر) زیادہ بہتر ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909202153

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں