بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

عرصہ دراز کے تعطل کے بعد دوبارہ علم حاصل کیا جاسکتا ہے


سوال

میں نے نوسال بعد پڑھائی شروع کی ہے ،جب کہ ان دنوں میں نوویں کلاس کے پیپر دیے ہیں ، کیا میں  اب بھی پڑھ سکتا ہوں؟

جواب

علم کے  لیے عمر کی کوئی قید نہیں، سیرت کی کتب کے مطالعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ اکثر صحابہ رضی اللہ عنہم نے بڑی عمر میں علم حاصل کیا ہے، اتنے عرصے کے تعطل کے بعد آپ  کا دوبارہ پڑھائی کی طرف متوجہ ہونا اللہ تعالی کی توفیق سے ہی ہے، لہذا  اس طرح کے خیالات سے متاثر ہوئے بغیر پڑھائی پر توجہ رکھیں، اور عصری علوم کے  ساتھ بنیادی وضروری دینی علم بھی حاصل کریں۔ فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 143907200053

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں