بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عذر کی وجہ سے پاخانہ والی جگہ میں انگلی ڈالنا


سوال

 کیا پاخانہ صاف کرتے ہوئے پیچھے والے حصے میں انگلی ڈال کر صفا ئی کر سکتے ہیں؟  دراصل مجھے انگلی ڈالے بغیر پاخانہ آتا ہی نہیں! براہِ مہربانی جلداز جلد جواب دیجیے گا!!

جواب

انگلی ڈالے بغیر پاخانہ نہ آتا ہو اور پاخانہ کی وجہ سے تکلیف یا مرض کا اندیشہ ہو تو عذر کی وجہ سے پاخانہ کی جگہ میں انگلی ڈال سکتے ہیں، باقی پاخانہ صاف کرتے ہوئے انگلی ڈالنے کی ضرورت نہیں ہے، باہر کے حصے سے نجاست صاف کرلینا کافی ہے ، اطباء نے اسے ''بواسیر''  کاسبب بتایا ہے ؛ اس لیے اس سے اجتناب کریں، اور تکلیف یا بیماری ہے تو کسی طبیب سے رابطہ کریں۔  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909201337

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں