بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

’’عاشف مامون‘‘ نام رکھنا


سوال

 میں نے اپنے نومولود پوتے کا نام ’’عاشف مامون‘‘ رکھا ہے۔ براہِ کرم اپنی رائے اس نام کے متعلق دیجیےگا!

جواب

بچوں کے نام رکھنے کے سلسلے میں ہمیں یہ تعلیم دی گئی ہے کہ یا تو اچھے معنیٰ والے نام ہوں، یا انبیاءِ کرام علیہم السلام اور نیک لوگوں کے ناموں پر نام ہوں؛ کیوں کہ قیامت کے دن لوگوں کو ان کے اور ان کے والد کے نام سے پکارا جائے گا۔

’’عاشف‘‘ ایک بے معنیٰ لفظ ہے، اور اگر اس کا معنی کسی نے ذکر کیابھی ہے تو وہ ناپسندیدہ معنیٰ ہے؛ اس لیے عاشف نام رکھنا مناسب نہیں ہے، البتہ ’’مامون‘‘ ایک بامعنیٰ لفظ ہے اس کے معنیٰ ہیں ’’محفوظ‘‘؛ اس لیے مامون نام رکھنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ اگر مرکب نام ہی رکھنا ہے تو مامون کے ساتھ ’’محمد‘‘لگاکر ’’محمد مامون‘‘، یا ’’احمد‘‘ شامل کرکے ’’مامون احمد‘‘ رکھ دیں۔ بصورتِ دیگر انبیاءِ کرام علیہم السلام یا صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے ناموں میں سے کسی کے نام پر نام رکھ دیں۔

تاج العروس (24/ 160):

"(ع ش ف)

العشوف، بالضم أهمله الجوهري، وقال ابن الأعرابي: هي الشجرة اليابسة. قال: والمعشف، كمحسن: من عرض عليه ما لم يكن يأكل فلم يأكله. وقال ابن شميل: البعير إذا جيء به أول ما يجاء به من البر، لايأكل القت، ولا النوى ولا الشعير يقال له: إنه لمعشف. ويقال: أكلته أي: الطعام، فأعشفت عنه: أي مرضت عنه ولم يهنأني. ويقال: أنا أعشف هذا الطعام أي: أقذره وأكرهه. ويقال: والله ما يعشف لي أمر قبيح: أي ما يعرف، وقد ركبت أمراً ما كان يعشف لك: أي ما كان يعرف كذا في اللسان والعباب والتكملة".فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008201259

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں