بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

صارم نام کا مطلب اور نام رکھنے کا حکم


سوال

"صارم" نام کا کیا معنی ہے، کیا مطلب ہے؟

جواب

"صارم " کے معنی ہیں  تیز کاٹنے والی تلوار، بہادر آدمی، ارادہ کا پکا،  مستقل مزاج۔  (القاموس الوحید) اس لفظ کے مادے "ص، ر،م" سے "اُصَیرِم" ایک صحابی کا لقب ہے،  یہ  نام  (صارم) رکھنا درست ہے، البتہ اسی مادے "ص، ر، م" سے ایک نام "اَصرَم" کو رسول اللہ ﷺ نے تبدیل فرمادیا تھا؛ اس لیے اس کے بجائے کوئی اور نام رکھا جائے تو زیادہ بہتر ہوگا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004200755

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں