’’ شیخ شھاب الدین‘‘ کا مطلب بتا دیں!
’’شیخ‘‘ کے معنی محترم شخص، اور ہمارے ہاں ایک برادری ’’شیخ‘‘ کے نام سے موسوم ہے، اگر اسی کی نسبت سے یہ لفظ نام کا حصہ ہے تو اس کے معنیٰ ملحوظ رکھنا ضروری نہیں ہے، بلکہ برادری کی نسبت کی علامت ہے۔
’’شھاب‘‘ کے معنی :روشن، شعلہ، سورج۔
اور ’’دین‘‘ کے معنی دینِ اسلام ۔ ’’شہاب الدین‘‘ کا معنی ہوا: دینِ اسلام کا روشن شعلہ، یا سورج۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144012200807
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن