بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

شوہر قومہ میں ہے تو بیوی کے لیے حکم


سوال

ایک شخص کا نکاح ہوا اور رخصتی نہیں ہوئی، پھر ایک ایکسیڈنٹ میں قومہ میں چلا گیا تقریباً سات آٹھ سال سے. اس شخص کی منکوحہ دوسرے شخص سے شادی کرنا چاہتی ہے کیا کرے؟

جواب

مذکورہ صورت مٰیں بیوی  صبر کرے اورشوہر  کی صحت  کاانتظارکرے۔ پہلا نکاح ختم ہوئے بغیر  (خواہ شوہر کے طلاق یا خلع دینے سے نکاح ختم ہو یا اس کی موت سے) دوسرا نکاح حلال نہیں۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (3/ 230):
"(قوله: وأهله زوج عاقل إلخ) احترز بالزوج عن سيد العبد ووالد الصغير، وبالعاقل ولو حكماً عن المجنون والمعتوه والمدهوش والمبرسم والمغمى عليه، بخلاف السكران مضطراً أو مكرهاً، وبالبالغ عن الصبي ولو مراهقاً، وبالمستيقظ عن النائم".
فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144007200391

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں