بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

شوگر کے مریض کے لیے روزے کا حکم


سوال

مجھے 14 سال کی عمر سے شوگر کی بیماری ہے اور اور شوگر لو ہو جاتی ہیں، انسولین استعمال کرتا ہوں۔ بہت کوشش کی کہ روزہ رکھوں، لیکن درمیان میں کچھ کھانا پڑ جاتا ہے،  پہلے روزے میں میں نے خوب خوب سحری کی، لیکن دن کے درمیان میں شوگر چیک کی تو سنتالیس تھی جو کہ بہت کم ہے؛ لہذا آپ بتائیں میرے لیے کیا حکم ہے؟

جواب

انسولین لگانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا؛ لہذا اگر آپ روزے میں انسولین لگائیں اور شوگر کنٹرول میں رہے تو روزہ رکھیں، لیکن اگر صرف انسولین لگانے سے شوگر کنٹرول نہیں رہتی، بلکہ کچھ کھانا بھی ضروری ہوتا ہے تو آپ کسی ماہر دین دار ڈاکٹر کے مشورے کے بعد روزہ چھوڑ سکتے ہیں، اور اگر ڈاکٹر کی رائے یہی ہے کہ مستقبل میں آپ کی صحت کی بحالی کی توقع نہیں ہے تو اس صورت میں آپ کو ہر ہر روزے کے عوض میں فدیہ ادا کرنا پڑے گا جس کی مقدار صدقہ فطر (پونے دو کلو گندم، یا اس کا آٹا یا اس کی قیمت) کے برابر ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008200783

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں