بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

شب جمعہ میں سورۂ کہف پڑھنا


سوال

 کیا جمعرات کو مغرب کے بعد سورہ کہف پڑھنا صحیح ہے ؟

جواب

شبِ جمعہ میں بھی سورۂ کہف پڑھنے کی فضیلت حدیث میں آئی ہے۔''سنن دارمی''  کی روایت میں ہے:

''عن أبي سعيد الخدري قال : من قرأ سورة الكهف ليلة الجمعة أضاء له من النور فيما بينه وبين البيت العتيق''۔

ترجمہ: حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ حضور اقدس  صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان نقل کرتے ہیں کہ جس شخص نے سورہٴ کہف جمعہ کی رات میں پڑھی اس کے لیے اس کی جگہ سے مکہ تک ایک نور روشن ہوگا۔(2/546دارالکتاب العربی)

''فتاوی شامی'' میں ہے:

''مطلب ما اختص به يوم الجمعة : (قوله : قراءة الكهف ) أي يومها وليلتها، والأفضل في أولهما مبادرةً للخير وحذراً من الإهمال''۔(2/164دارالفکر) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909201118

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں