بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

شام کے وقت جھاڑو لگانے کا حکم


سوال

 شام کے وقت جھاڑو لگانا شرعاً  کیسا ہے؟

جواب

جھاڑو لگانا دن میں بھی جائز ہے اورشام یا رات میں بھی جائز ہے، چوبیس (۲۴) گھنٹے میں سے کسی بھی وقت جھاڑو لگانے کی کوئی ممانعت شریعتِ مطہرہ کی رو سے ثابت نہیں ہے، اور نہ ہی کسی خاص وقت میں جھاڑو لگانے سے کسی قسم کے نقصان کا اندیشہ یا وہم رکھنا درست ہے، اس طرح کے جتنے وہم عوام کے درمیان مشہور ہیں ان کی کوئی اصل نہیں ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144007200433

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں