بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

سونے اور پلاٹ کی زکات


سوال

میرے پاس تین لاکھ کا سونا ہے، اور ایک پلاٹ ہے جس کی قیمت ایک لاکھ تیس ہزار روپے کے قریب ہے،مجھے کتنی زکات دینی ہوگی؟

جواب

اگر پلاٹ آپ نے تجارت (نفع کے ساتھ بیچنے ) کی نیت سے رکھا ہواہے تو مذکورہ پلاٹ کی مالیت پر زکات لازم ہے،اگر آپ کے پاس مزید کوئی نقد رقم یاسامانِ تجارت موجود نہیں تو سونے اور مذکورہ پلاٹ کی مالیت کو ملاکر جو مجموعی رقم بنتی ہے اس کا ڈھائی فیصد آپ زکات میں ادا کریں گے ۔مثلاً: اگر پلاٹ کی قیمت ایک لاکھ تیس ہزار روپے ہے اور تین لاکھ روپے کا سونا ہے تو زکات کی رقم 10750 روپے بنے گی۔حاصل یہ ہے کہ مجموعی مالیت کو آپ 40 پر تقسیم کردیں جو حاصل ہوگاوہ زکات  کی مقدار ہے۔

اور اگر مذکورہ پلاٹ آپ نے رہائش یا اپنے استعمال کی نیت سے لیا تھا، تو اس صورت میں حکم مختلف ہوگا، اس صورت میں اپنے اموال کی تفصیل بتاکر جواب معلوم کرسکتے ہیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909200723

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں