بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

سنینہ نام رکھنا


سوال

میری بھتیجی کا نام  "لائبہ" ہے، اس کی عمر ایک سال ہے، اس کا نام تبدیل کرکے ہم  sunaina "سنینہ"  رکھنا چاہ رہے ہیں، "سنینہ"  نام کا معنی کیا ہے؟

جواب

"سنینۃ"  یہ   "سن"  کی تصغیر ہے:  اور اس کے  مختلف معانی ہیں:

"سن العقيده"  گرہ کھولنا ۔ "سن الطريق"   راستہ بنانا ، راہ نکالنا ۔ "سن الامر"  کسی بات کو واضح کرنا ۔ "سن الله سنة" اللہ کا کوئی واضح و پختہ راستہ بنانا ۔ "سن فلان السنة" طریقہ جاری کرنا ، وضع کرنا ۔ "سن كلامه" کلام کو مہذب وموزوں بنانا ۔

یا اسے "سنة" کی تصغیر  بھی کہہ سکتے ہیں ، "سنة" کے معنی ہیں:سال۔

"سنینہ"  ایک صحابیہ کا نام بھی ہے، "سنینہ بنت مخنف" ۔ لہذا سنینۃ نام رکھنا شرعاً درست ہے۔

الإكمال في رفع الارتياب عن المؤتلف والمختلف في الأسماء والكنى والأنساب (4/ 264)
"وأما سُنَينَة: مثل الذي قبله سواء إلا أنه بسين مهملة فهي سنينة بنت مخنف بن زيد النكريه، لها صحبة".

أسد الغابة ط العلمية (7/ 153)
" سنينة بنت مخنف: سنينة بضم السين، وفتح النون، وسكون الياء تحتها نقطتان، ثم نون وهي سنينة بنت محنف بن زيد النكرية.لها صحبة ورواية، حديث عنها حبة بنت الشماخ النكرية، قاله ابن مكولا. النكرية: بالنون، وقيل: بالباء".
 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909201891

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں