بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 شوال 1445ھ 16 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سحری کا صحیح وقت


سوال

سحری کا صحیح وقت کون سا ہے؟

جواب

سحری کھانے  کا وقت صبح صادق سے پہلے پہلے کا ہے، رات کو ہی سحری کرکے سوجانا یا صبح صادق سے بہت دیر پہلے سحری کا معمول بنانا درست نہیں ہے، صبح صادق سے اس قدر پہلے سحری بند کردیں کہ یقین ہو کہ صبح ہونے سے پہلے پہلے کھانا بند کردیا گیا ہے۔بالکل آخری وقت تک کھانا صحیح نہیں کہ شک پیدا نہ ہو جائے؛ اس لیے کہ جب وقت شروع ہوگیا تو اب کھانے سے روزہ نہیں ہوگا۔ 

"عَنْ سَهلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: أُنْزِلَتْ: (وَکُلُوا وَاشْرَبُوا حَتَّی یَتَبَیَّنَ لَکُمْ الْخَیْطُ الْأَبْیَضُ مِنَ الْخَیْطِ الْأَسْوَدِ) وَلَمْ یَنْزِلْ مِنَ (الْفَجْرِ) فَکَانَ رِجَالٌ إِذَا أَرَادُوا الصَّوْمَ رَبَطَ أَحَدُهمْ فِي رِجْلِه الْخَیْطَ الْأَبْیَضَ وَالْخَیْطَ الْأَسْوَدَ وَلَمْ یَزَلْ یَأْکُلُ حَتَّی یَتَبَیَّنَ لَه رُؤْیَتُهمَا فَأَنْزَلَ اﷲُ بَعْدُ {مِنَ الْفَجْرِ} فَعَلِمُوا أَنَّه إِنَّمَا یَعْنِي اللَّیْلَ وَالنَّهارَ".

(بخاری، الصحیح، 2: 677، رقم: 1818)

 دینی کتب کی کسی دوکان سے کسی مستند ادارے کا دائمی نقشہ (پروفیسر عبداللطیف مرحوم یا دارالعلوم کراچی کا تیار کردہ نقشہ اوقاتِ نماز) خرید فرمالیں  اور اس پر اعتماد کریں اور اس میں موجود وقت سے کچھ پہلے کھانا بند کردیا کریں۔تاکہ نمازوں اورسحروافطار کے اوقات دیکھنے میں سہولت ہو۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008200918

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں