بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

زمین پر بیٹھ کر قرآن پڑھنا جبکہ قریب کرسی پر کوئی بیٹھاہو۔


سوال

کیا زمین پر بیٹھ کر قرآن پاک پڑھا جاسکتاہے؟جب کہ صوفے یا بیڈ پر کوئی بیٹھا ہوا ہو؟میں جوائینٹ فیملی میں رہتی ہوں اورمیرے پاس ایک ہی کمرا ہے جہاں میں قرآن پاک پڑھ سکتی ہوں۔

جواب

یہ طریقہ ادب کے خلاف ہے،البتہ اگرمجبوری کی صورت ہو اوردوسری کوئی جگہ نہ ہوتو بہتر یہ ہے کہ  کرسی یاصوفہ سے دور بیٹھ کر پڑھا جائے۔[حیاۃ المسلمین از حکیم الامت مولانااشرف علی تھانویؒ،عنوان:قرآن کریم کا پڑھنا،پڑھانا،صفحہ:25،مطبوعہ :مکتبہ بشری کراچی]فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143609200034

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں