بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

رویبہ نام رکھنا


سوال

رُوَیبَہ کے کیا معنی ہے؟

جواب

"رویبہ" یہ "رائبہ"  کی تصغیر ہے ،اور اس کا مادہ"روب"ہے، جس کے مختلف معانی آتے ہیں، مثلاً: اصلاح کرنا، درست کرنا ، خلاصہ و نچوڑ، مکھن، دہی، عقل وغیرہ ۔ اس لحاظ سے "رویبہ" کے معنی ہیں: اصلاح کرنے والی ، خلاصہ اور نچوڑ نکالنے والی، مغز کی بات نکالنے والی۔(مصباح اللغات،ص:264،مکتبہ قدوسیہ لاہور-القاموس الوحید،ص:583 ط:دارالاشاعت)

مذکورہ نام رکھا جاسکتاہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004201578

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں