بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

روزے کی حالت میں بیوی کے ساتھ سونا اور بوس وکنار کرنا


سوال

کیاروزے کی حالت میں بیوی کے ساتھ سوسکتے ہیں؟ اگر بیوی کے ساتھ بوس وکنارکیاجائے شہوت کا خیال نہ ہو، مگر بوس وکنار سے قطرے نکل جائیؐں تو اس صورت میں روزے پرفرق پڑے گا؟

جواب

روزے کی حالت میں بیوی کے ساتھ سونا اور بوس وکنار جائز ہے، البتہ اگر ایسی صورت میں انزال(منی کے شہوت کے ساتھ نکلنے) کا خوف ہو یا بے قابو ہو کر جماع میں پڑ جانے کا خطرہ ہو تو بوس وکنار مکروہ ہے؛اس لیے  جوان آدمی کو اس سے پرہیز  کرنا چاہیے، اگر بوس وکنار کے دوران مذی کے قطرے نکلے تو روزہ فاسد نہیں ہوگا۔لیکن اس دوران اگر انزال ہوجائےیا میاں بیوی کا لعاب (تھوک) ایک دوسرے کے حلق میں چلاجائے تو  روزہ فاسد ہوجائے گا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909200017

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں