1۔ کیاروزے کی حالت میں زبان کے نیچے جو گولی رکھتے ہیں بلڈ پریشر کی وجہ سے رکھ سکتے ہیں یا نہیں ؟
2۔ وہ مجنون جوصاحبِ نصاب ہو اس کو زکاۃ دی جاسکتی ہے یا نہیں؟
1۔اس سے روزہ فاسد ہوجائے گا۔
فتاوی شامی (2/ 415):
'' (إلا إذا مضغ بحيث تلاشت في فمه) إلا أن يجد الطعم في حلقه، كما مر واستحسنه الكمال قائلاً: وهو الأصل في كل قليل مضغه''۔
2۔ صاحبِ نصاب مجنون کو زکاۃ دینا جائز نہیں ہے، اور اگر مجنون مستحق ہے تب بھی اسے زکاۃ دینے سے زکاۃادا نہ ہوگی؛ البتہ مستحق ہونے کی صورت میں اگر اس کا ولی اس کی طرف سے قبضہ کرلے تو زکاۃ درست ہوجائے گی۔
بدائع الصنائع (2/ 39):
'' وكذا لو دفع زكاة ماله إلى صبي فقير أو مجنون فقير وقبض له وليه أبوه أو جده أو وصيهما جاز؛ لأن الولي يملك قبض الصدقة عنه''.فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143909200667
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن