بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

روزے میں حجامہ کروا نا


سوال

روزے کی حالت میں حجامہ کروانا کیساہے؟

جواب

روزے کی حالت میں حجامہ کروانے سے روزہ پر کوئی اثر  نہیں پڑتا، البتہ اگرروزے کی حالت میں  حجامہ کروانے کی  صورت میں اتنی کمزوری لاحق ہونے کا اندیشہ ہوجس کی بنا پر آدمی روزہ توڑنے کی طرف مائل ہوجائے  تو یہ عمل  مکروہ ہوگا۔فتاوی ہندیہ میں ہے:

'' ولا بأس بالحجامة إن أمن على نفسه الضعف أما إذا خاف فإنه يكره، وينبغي له أن يؤخر إلى وقت الغروب، وذكر شيخ الإسلام شرط الكراهة ضعف يحتاج فيه إلى الفطر''۔ (5/219)فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909200606

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں