بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

روزہ کے دوران تھوک کے ساتھ خون نکلنا


سوال

دورانِ روزہ حلق سے تھوک کے ساتھ کبھی خون نکلتا ہے۔کیا اس سے روزہ ٹوٹتا ہے؟

جواب

روزہ کے دوران  محض خون کے نکلنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا، البتہ اگر خون کو تھوک کے ساتھ نگل لیا ہو اور خون کی مقدار تھوک سے زیادہ ہو تو روزہ فاسد ہوجائے گا، ایک روزے  کی قضا کرنا لازم ہوگا اور اگر خون کی مقدار تھوک سے کم ہو تو اس صورت میں روزہ فاسد نہیں ہوگا۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909200016

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں