بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

روزہ کی حالت میں انزال کی صورت میں روزہ کا حکم


سوال

روزے کی حالت میں سویا ہوا تھا نیند کی حالت میں شیطان غالب ہوا، خواب میں غلط خیالات آنے لگے، ہوش آیا تو شیطان غالب تھا ایک دو دفعہ آلہ تناسل کو ہاتھ لگایا تو شہوت کے ساتھ منی نکل آئی، اب آیا میرا روزہ ٹوٹ گیا؟  کفارہ واجب ہوا کہ نہیں؟ اگر کفارہ واجب ہوا ہے تو صحت کے لحاظ سے کم زور ہوں، روزے رکھنے کی استطاعت نہیں رکھتا،  کفارہ کتنا ادا کروں ؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں آنکھ کھلنے کے بعد آپ کے اپنے فعل سے (یعنی آلہ تناسل کو ایک دو مرتبہ ہاتھ لگانے سے) شہوت سے  انزال ہوگیا  تو ایسی صورت میں روزہ فاسد ہوجائے گا، صرف ایک روزہ کی قضا لازم ہوگی ، کفارہ لازم نہیں ہوگا۔ اگر انزال صرف غلط چیز سوچنے سے ہوا (اپنے عمل سے نہیں ہوا) تو روزہ فاسد نہیں ہوگا، بہرحال مذکورہ صورت میں احتیاط یہی ہے کہ ایک روزہ قضا کرلیں۔

نیز بیداری کی حالت میں غلط خیالات اور سوچ سے اپنے آپ کو بچانے کی کوشش کرتے رہیں اور توبہ واستغفار کی کثرت کریں۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008201060

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں