روزے میں انزال کا کیا حکم ہے؟
روزہ دار کو سوتے ہوئے اگر احتلام ہو جائے تو اس سے روزہ فاسد نہیں ہوگا، البتہ روزہ دار اگرخود انزال (یعنی مشت زنی) کرے تو اس سے روزہ فاسد ہوجائے گا اور گناہ بھی ہوگا۔ جیساکہ ''البحر الرائق'' میں ہے:
''قوله: أو احتلم أو أنزل بنظر أي لا يفطر''۔ (٢/ ٢٧٢)
''فتاوی شامی'' میں ہے:
''وكذا استمناء بالكف أي في كونه لايفسد، لكن هذا إذا لم ينزل، أما إذا أنزل فعليه القضاء''. (٢/ ٣٩٩، ط: سعيد)فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143909200760
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن