روح نکلنے سے پہلے گردن الگ ہوجاۓ تو کیا قربانی ہوجائے گی؟
قربانی ہو جائے گی اور گوشت بھی حلال ہوگا، البتہ ذبح کرنے کا مذکورہ طریقہ مکروہ ہے، اس سے بچنا لازم ہے؛ اس لیے کہ اس میں جانور کو ضرورت سے زیادہ تکلیف دینا ہے۔
"وکره کل تعذیب بلا فائدةٍ مثل قطع الرأس والسلخ قبل أن تبرد أي تسکن عن الاضطراب". (الدر المختار / کتاب الذبائح ۹؍۴۲۷ ) فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143909202193
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن