بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

رمیصاء نام کا مطلب


سوال

" رومیصاء /رومیصہ/رومیسہ"  اصل نام  کس تلفظ میں ہے؟  اور اس کا معنی کیا ہے؟ کیا یہ نام کسی صحابیہ رضی اللہ عنہا کا نام ہے؟

جواب

" رُمَیْسَه" یہ ”رمس “ کی تصغیر ہے،  اس کے معنی ہیں: نشان مٹانا ، چھپانا. صحابیات میں سے کسی کا  "رُمَیْسَه" نام تلاش کے باوجود نہیں مل سکا۔

البتہ ”رُمَیْصَاء “( ص کے ساتھ )   یہ صحابیات کے ناموں میں سے، اور ایک "ستارہ" کا نام بھی ہے،   حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی والدہ ام سلیم کا نام ”رمیصاء “ تھا، لہذا  ”رمیصاء“ نام رکھنا درست ہے۔

"الرميصاء بنت ملْحَان بن خَالِد وَهِي أم سليم أم أنس بن مَالك، وَيُقَال:"الغميصاء"، وَيُقَال اسْمهَا: "سهلة"، وَيُقَال: "رميكة"، وَيُقَال: "رميثة"، وَيُقَال: "أنيفة الرميصاء"۔(تلقيح فهوم أهل الأثر لابن الجوزی (ص: 241) ط: شرکة دارالارقم)فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004200507

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں