زید کی والدہ نے حارث کو دودھ پلایاہےاب کیا زید کے بھائی کے لیے حارث کی بیٹی سے نکاح جائز ہے؟
حارث کی بیٹی زید اور اس کے تمام بھائیوں کی رضاعی بھتیجی ہےاور رضاعی بھتیجی سے نکاح کرنا جائز نہیں ؛ لہذا زید کے بھائی کا نکاح حارث کی بیٹی سے جائز نہیں۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143906200106
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن