بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

رجب کا چاند دیکھ کر پڑھی جانے والی دعا ”اللھم بارک لنا فی رجب وشعبان وبلغنا رمضان“  کا حکم


سوال

رجب کا چاند دیکھ کر پڑھی جانے والی دعا  ”اَللّٰهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِيْ رَجَبَ وَشَعْبَانَ وَبَلِّغْنَا رَمَضَانَ“  سنداً صحیح ہے یا ضعیف؟ اور اس کی نسبت آپ صلی اللہ علیہ کی طرف کرنا کیساہے؟ 

جواب

مذکورہ  دعا معنی اور مفہوم کے لحاظ سے درست ہے، اور اکابرین کا اس پر عمل بھی ہے، لہذا اسے پڑھ لینا چاہیے،  البتہ اس حدیث کی سند میں محدثین کو کلام ہے؛ لہٰذا نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم  کی جانب اس دعا کی نسبت میں احتیاط کرنی چاہیے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144007200140

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں