دیوبندی کن عقائدپرچلتے ہیں؟ اہلِ حدیث کیوں اختلاف کرتے ہے؟
دیوبندی حضرات اسی عقیدے کے حامل ہیں جو قرآن وسنت کے عین مطابق ہے ؛ اسی لیے اہلِ سنت والجماعت کا صحیح مصداق ہیں، اوراہل سنت والجماعت سے مراد وہ جماعت اور طبقہ ہے جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں پر عمل کرنے والا صحیح عقیدہ کا حامل اور صحابہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی کامل اتباع کرنے والا ہو، جیسا کہ آپ علیہ الصلاۃ والسلام نے ''ما أنا علیه وأصحابي''( جس راستہ پر میں اور میرے صحابہ ہیں ) کہہ کر اہلِ سنت والجماعت کی تعریف اور ان کو پرکھنے کی کسوٹی متعین فرمادی ہے۔اور جو سنت اور صحابہ کے عقائد سے دور ہو اور اہلِ سنت ہونے کا دعوی کرے تو یہ دعوی نرا دعوی ہی ہوگا جو قابلِ اعتبار نہیں ہے۔
اہلِ سنت والجماعت (دیوبند)کے عقائد کے لیے مولانا خلیل احمد سہارنپوری رحمہ اللہ کی مرتب کردہ کتاب ''المہند علی المفند'' ( عقائدِ اہلِ سنت والجماعت) کا مطالعہ فرمائیں۔
مروجہ اہلِ حدیث حضرات کے اختلاف کی وضاحت کے لیے ''اختلافِ امت اور صراط مستقیم'' (مولانامحمد یوسف لدھیانوی رحمہ اللہ )کا مطالعہ فرمالیں، یہ جگہ اس تفصیلی موضوع کے جواب کی نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143907200134
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن