بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

دہ در دہ کتنا فٹ ہے؟


سوال

دہ در دہ کتنا فٹ بنتا ہے ؟  آسان الفاظ میں  بتادیں!

جواب

جس حوض/ تالاب یا ٹینکی میں پانی کی سطح کا رقبہ 225 اسکوائر فٹ ہو وہ دہ در دہ شمار ہوگا۔

ایک شرعی گز اٹھارہ انچ (ڈیڑہ فٹ) کا ہوتاہے، لہٰذا دس شرعی گز پندرہ فٹ بنیں گے، پندرہ فٹ کو پندرہ میں ضرب دے دیں تو 225 اسکوائر فٹ مقدار ہوگی۔

"والمعتبرذراع الکرباس، کذافي الظهیریة. وعلیه الفتویٰ، کذافي الهدایة. وهو ذراع العامة: ست قبضات، أربع وعشرون أصبعاً، کذافي التبیین". (الفتاوى الهندية، ص ۱۱ ج۱ الفصل الثالث في المیاه، الثاني: المآء الراکد)

" وإذا کان الحوض عشراً في عشر فهو کبیر لا یتنجس بوقوع النجاسة ... إذا لم یرلها أثر". ( حلبي کبیر ، فصل في أحکام الحياض، ص: ۹۸، ط سهیل أکادمي، لاهور)

 "الحوض إذا کان عشراً فی عشرٍ أي طوله عشرة أذرع وعرضه کذلک، فیکون وجه الماء مائة ذراع". ( حلبي کبیر ، فصل في أحکام الحیاض، ص ۹۷: ط سهیل أکادمي، لاهور ) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144001200291

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں