بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

دو منٹ پہلے روزہ افطار کرنا


سوال

اگر کوئی تنظیم دو منٹ سورج غروب ہونے سےقبل روزہ افطار کرائے تو وہ روزہ ہو گا یا نہیں؟  اگر نہیں تو اس کا مجرم کون ہے؟

جواب

واضح رہے کہ روزہ کے افطار کا وقت غروبِ آفتاب ہے، اگر کوئی شخص یا تنظیم غروبِ آفتاب سے پہلے روزہ افطار کرتی ہے خواہ وہ ایک منٹ ہی پہلے کرے تو اس کا روزہ درست نہیں ہو گا اور اس کا وبال ہر اس شخص پر آئے گا جو اپنے اختیار سے  خود وقت سے پہلے روزہ افطار کر رہا ہے، سحر و افطار میں درست وقت سے آگاہی ہر ایک کی ذمہ داری ہے، اس کے لیے ہر ذی شعور شخص کو چاہیے کہ وہ اپنی گھڑی معیاری وقت کے مطابق رکھے اور مستند نقشے کا انتظام کرے، اور اسی کے مطابق روزہ رکھے اور افطار کرے،  کیوں کہ روزہ وقت سے پہلے کھولنے میں روزہ دار فاعلِ مختار ہے اس لیے وہ خود ذمہ دار ہوگا، تاہم غلطی کی صورت میں امید ہے کہ اللہ پاک مؤاخذہ نہیں فرمائیں گے۔

باقی اگر دوسرا شخص یا تنظیم جانتے بوجھتے وقت سے پہلے لوگوں کو افطار کرادے تو انہیں اس کا گناہ ہوگا، لیکن اگر وہ افطار کی اشیاء وقت سے پہلے تیار کردیں اور سب کو روزہ کھولنے کا نہ کہیں اور کوئی خود سے روزہ کھول دے  تو ایسی صورت میں وہ گناہ گار نہیں ہوں گے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008201827

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں