بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

دلہن کو ڈولی / پالکی پر بٹھا کر شوہر کے گھر لے جانا


سوال

کیا شادی میں دلہن کو ڈولی میں بٹھا کر غیر محرم مردوں کے کندوں پر شوہر کے گھر لےجانا جائز ہے؟

جواب

فی نفسہ عورتوں کے لیے ڈولی  اور پالکی کا استعمال جائز ہے، بلکہ اس میں پردہ کا اہتمام بھی زیادہ ہے، ازواجِ مطہرات بھی اَسفار میں "ہودج" پر سفر کرتی تھیں جس سے ڈولی اور پالکی کی اصل نکلتی ہے۔البتہ شادی کے موقع پر محض رسم کے طور پر  اس کا التزام کرنا  درست نہیں ہے، اور اگر اسے ثواب سمجھ کر اہتمام کیا جائے تو یہ بدعت بن جائے گا۔لہذا عام حالات کے علاوہ شادی بیاہ کے موقع پر اس رسم کو ترک کرنا چاہیے۔(امداد الفتاوی ، ملفوظات حکیم الامت، فتاوی محمودیہ)فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909202171

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں