بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

دستخظ سے ادائیگی کو ثابت کرنا


سوال

بھائی نے بہن کو 200000 دولاکھ روپے ادا کرنے تھے اورترتیب یہ تھی کہ ہر ماہ 50000 روپے قسطیں ادا کرتا تھا اور ادا کرنے پر کا غذ میں بہن اور بہن کے بیٹے کا دستخط لیا کرتا تھا, اب تین قسطیں ادا ہو چکی تھی آخری قسط نمازِ عشاء کے بعد اداکرنے گیاتو بہن کا بیٹا گلی میں ملا، چوں کہ بہن کا گھرتیسری منزل پرہے، رات کا وقت بھی تھا اور سیڑھیاں چڑھنے کی ہمت بھی نہیں ہورہی تھی ؛ اس  لیے بھانجے کو ہی دے دی اور ا س بھانجے کے دستخط بھی لے کر معاملہ صا ف کردیا، ا ب جب کہ اس بات کو 4 سال ہوگئے ہیں، اور اتنے سال تک  ان کی طرف سے کوئی مطالبہ بھی نہیں ہوا حال آں کہ وہ ایسے ہیں کہ ایک پیسہ نہ چھوڑیں، اب وہ کہہ رہے ہیں کہ مجھے پیسے نہیں ملے، جب کہ اس کے بیٹے کے لینے کے دستخط موجود ہیں۔ برائے مہربانی شریعت کی روشنی میں اس کا حل بتلائیں۔

جواب

اس صورت میں بھانجے کے دستظ ثابت کرکے قسط کی ادائیگی ثابت کی جاسکتی ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909200188

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں