بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

درود شریف کے سماع پر اجر ملتا ہے یا نہیں؟


سوال

سماعِ درود پر سماعِ درود کاثواب ملتاہےیانہیں؟ اگر ملتاہے تو سماعِ درود اور سماعِ تلاوتِ قرآنِ پاک میں کیافرق ہے؟

جواب

سماعِ قرآن کریم پر اجروثواب کا احادیث میں ذکر ملتا ہے کہ محض سننے کی صورت میں بھی ایک حرف پر ایک نیکی ملتی ہے. (فضائل ذکر) اس لیے یہ منصوص ہے، درود کے سماع پر اجروثواب کے متعلق کوئی نص مستحضر نہیں، البتہ ایک نیک عمل ہونے کی بنا پر اجر کی امید کی جاسکتی ہے، اس پہلو سے دونوں کے سامع میں منصوص وغیرمنصوص کا فرق ہوا. واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143703200012

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں