بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

داڑھی کا خط بنانا


سوال

داڑھی کا خط بنانا کیسا ہے؟

جواب

واضح رہے کہ ایک مشت داڑھی رکھنا شرعاً واجب ہے،  رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے داڑھی بڑھانے اور مونچھ کتروانے کا حکم فرمایا ہے؛ لہذا صورتِ مسئولہ میں شرعی حدود میں رہتے ہوئے خط بنوانا جائز ہے، البتہ خط کے نام پر  آج کل مختلف انداز کی جو داڑھیاں بنائی جارہی ہیں وہ داڑھی کے ساتھ کھلواڑ کے مترادف ہے، جس سے بچنا ضروری ہے۔ ''الدر المختار '' میں ہے:

''و أما الأخذ منها وهي دون ذلك كما فعله بعض المغاربة و مخنثة الرجال فلم يبحه أحد، و أخذ كلها فعل يهود الهند و مجوس الأعاجم''. (٢/ ٤١٨، ط: سعيد) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144001200512

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں